Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11سالہ چینی بچی کا قد 6فٹ7انچ

بیجنگ- - -  -  چین میں 11 سالہ بچی کا قد 6 فٹ 7 انچ سے تجاوز کرچکا ہے جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کا قد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔11سالہ زینگ زایو صوبہ جینان میں کلچرل ایسٹ روڈ پرائمری اسکول کی چھٹی جماعت کی طالبہ ہے اوربعض افراد کا خیال ہے کہ شاید وہ دنیا کی سب سے طویل قامت لڑکی ہے۔ لڑکی کے دونوں والدین باسکٹ بال کے کھلاڑی رہ چکے ہیں اور دونوں کا قد لگ بھگ 6 فٹ یا 2 میٹر کے قریب ہے۔ڈاکٹروں نے لڑکی کے قد کی وجہ کو جینیٹک قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ قد اسے وراثت میں ملا ہے اور اسی بنا پر 11برس میں اس کا قد 210 سینٹی میٹر تک پہنچ چکا ہے۔امریکی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے اوسط کھلاڑی کے قد سے بھی اس لڑکی کا قد 3سے 4 انچ زائد ہوچکا ہے۔
 
مزید پڑھیں:- - - -  - -انٹارکٹیکا میں اہرام مصر طرز کی چوٹی ملنے پر ماہرین حیران

شیئر: