Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کا ہر وزیر اعلیٰ گھپلے میں ملوث ، راہول گاندھی

ساگر۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے بی جے پی کی زیر اقتدار حکومتوں کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکمرانی والی تمام ریاستو ں کے وزرائے اعلیٰ مختلف قسم کے گھپلوں میں ملوث ہیں اور وہاں عوام کے پیسے لوٹے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا کے بیٹے نے للت مودی سےرقم وصول کی، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ رمن سنگھ کے بیٹے کا نام پناما پیپرز میں آیا۔ اسی طرح مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے دور اقتدار میں ویاپم، مائننگ، ڈمپر اسکینڈل، ای ٹینڈرجیسے گھپلوں کے واقعات سامنے آئے۔کانگریس صدر نے کہا کہ میں نے غلطی سے پناما پیپرز میں  چوہان کے بیٹے کا نام لیا تو انہوں نے مجھ پر ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کی بات کہی لیکن جب میں ویاپم، ای ٹینڈرنگ، مڈ ڈے میل گھپلے کی بات کرتا ہوں تو شیوراج چوہان ہتک عزت کا دعویٰ نہیں کرتے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ویاپم سے آر ایس ایس اور وزیر اعلیٰ چوہان کے خاندان نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
مزید پڑھیں:- - -  --اجودھیامیں’’دھرم سبھا شروع‘‘ ،دفعہ 144نافذ

شیئر: