Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیکی بدی

 چیف جسٹس ان دنوں وہ کام کررہے ہیں جو ماضی کی حکومتوں نے کرنا تھامگر کرپشن کی لاعلاج بیماری نے آزادی کے بعد ملک میں داخل ہوکر اس کی جڑیں کھوکھلی کرنا شروع کردی ہیں
زبیر پٹیل۔ جدہ
چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارڈیمز کی تعمیر کےلئے مزید فنڈ اکٹھا کرنے کی غرض سے ان دنوں لندن میں موجود ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے ایک فنڈ ریزنگ تقریب میںسو فیصد درست کہاکہ پاکستان کو پانی کے سنگین مسائل درپیش ہیں اس لئے پانی کا مسئلہ فوری حل نہ کرنے کے نتائج بھی سنگین ہونگے۔ملک میں گزشتہ 4 یا اس سے زیادہ عشروں سے ڈیم کا نہ بننا تشویشناک بات ہے اور اس کی ساری ذمہ داری ان اوقات میں آنے والی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے دولت بڑھانے کے چکر میں عوامی مسائل کی جانب توجہ ہی نہ دی اور آج وطن عزیز میں پانی کا مسئلہ دن بدن سنگین صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے۔ چیف جسٹس ان دنوں وہ کام کررہے ہیں جو ماضی کی حکومتوں نے کرنا تھامگر کرپشن کی لاعلاج بیماری نے آزادی کے بعد ملک میں داخل ہوکر اس کی جڑیں کھوکھلی کرنا شروع کردی ہیں۔
گزشتہ دنوں کرپشن پر ممتاز ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کوگرفتار کرلیا گیا۔یہ وہی شاہد مسعود ہیں جو قوم کو کرپشن سے بچنے اور مختلف وزرائے اعظم کے اس حوالے سے ماضی، حال و مستقبل کے بارے میںبتاتے رہے ہیں اور ہماری معصوم اور بھولی بھالی قوم ان کی باتوں کو سچ جان کر ان تبصروں پر ہر محفل میںمزیدبحث کرتی نظر آتی تھی۔شاہد مسعود اپنے تبصروں میں کرپشن کو ملک کیلئے نقصان دہ اور زہر قاتل قرار دیتے تھے مگر وہ اس لت میں کب مبتلا ہوئے؟ سوچنا پڑے گا۔ بہرحال موجودہ پی ٹی آئی حکومت اس کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں