Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل نے امن معاہدہ خطرے میں ڈال دیا ، کیری

واشنگٹن..امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف حالیہ قرار داد پر رائے شماری میں امریکی عدم شرکت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکی اقدار کے عین مطابق تھا۔بدھ کو وائٹ ہاوس میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری بے حد کوششوں کے باوجود 2 ریاستوں پر مبنی حل اب سنگین خطرے میں ہے۔ مستقبل کے امن معاہدے کو اسرائیل کی موجودہ پالیسوں نے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ یہ اسرائیل، فلسطین اور امریکہ کے مفادات کے لئے اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن2 ریاستوں پر مبنی حل سے قائم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ہر فورم پر حمایت کی لیکن مشرقی وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستوں کے قیام میں ہے۔ اسرائیل یہودی ریاست یا جمہوریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔

شیئر: