سعودی وزیرخارجہ سے ڈیووس میں فلسطینی وزیراعظم کی ملاقات
غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر بات کی گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ڈیووس میں فلسطین کے وزیراعظم ڈاکٹر محمد مصطفی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم 2026 کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔
سوئٹزرلینڈ میں سعودی عرب کے سفیرعبدالرحمن الداود، وزیرخارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ولید السماعیل اور وزیرخارجہ کے مشیر محمد الیحیی بھی موجود تھے۔
یاد رہے شہزادہ فیصل بن فرحان ورلڈ اکنامک فورم میں سعودی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
سعودی وفد عالمی استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے گورنمنٹ، بزنس، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے لیڈرز کے ساتھ کھلی اور تعمیری بات چیت میں حصہ لے گا۔
ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ’سعودی ہاؤس‘ پویلین بھی قائم کیا گیا ہے جس کا اہتمام وزارت اقتصادیات و منصوبہ بندی کی جانب سے کیا گیا۔
