Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم میں سرمایہ کاری کیلئے ہندوستانی وفد آج پہنچے گا

ریاض.... ہندوستانی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیدار نیوم سٹی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے۔ عاجل ویب سائٹ نے فرسٹ پوسٹ جریدے کی رپورٹ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بنیادی ڈھانچے، آباد کاری اور ان سے تعلق رکھنے والے شعبوں کا نمائندہ وفد مملکت آئے گا۔ اس میں تفریحات کے شعبے کی نمائندہ شخصیات بھی ہونگی۔ ہندوستانی وفد کی قیادت معاون وزیر برائے امور مشرق وسطیٰ و افریقہ منوج بھارتی کریں گے۔ 500 ارب ڈالر لاگت کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کئے جائیں گے۔ سعودی عربین جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی نے حال ہی میں ہندوستانی کمپنیوں کیلئے 400 سے زیادہ اجازت نامے جاری کئے ہیں۔ سعودی عرب ہندوستان کا چوتھا بڑا تجارتی شریک ہے۔ دونوں کے درمیان 25 ارب ڈالر سے زیادہ کا کاروبار چل رہا ہے۔ 
 

شیئر: