Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی کے عالمی مقابلے آج سے ہند میں شروع ہونگے

بھوبنیشور: دنیائے ہاکی کا سب سے بڑا مقابلہ ورلڈ کپ آج سے ہندکی ریاست اوڈیسہ کے شہر بھوبنیشور میں شروع ہو رہا ہے جس میں 16ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ موجودہ چیمپیئن آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔سب سے زیادہ 4 مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے والی پاکستانی ٹیم رضوان سینیئر کی قیادت میں اپناپہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔پاکستانی ٹیم 8سال بعد اس ٹورنامنٹ میں شریک ہے۔ پاکستان 1971، 1982،1978 اور 1994میں ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے جبکہ میزبان ہند نے 1975ءمیں پہلی اور آخری مرتبہ یہ ٹائٹل جیتا تھا۔1982میں پاکستان نے ہند میں ہی ورلڈ کپ جیتا تھا اور اب ایک مرتبہ پھر یہ ٹائٹل حاصل کرنے کے لئے روایتی حریف کی سرزمین پر موجود ہے تاہم پاکستانی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اس کا وکٹری اسٹینڈ پر پہنچنا مشکل نظر آتا ہے۔ اگر پاکستان ٹیم ٹاپ 8 ٹیموں میں بھی آگئی تو یہ اس کی بڑی کامیابی ہوگی کیونکہ ورلڈ کپ میں پہلی 8 پوزیشن والی ٹیمیں ہی اولمپکس کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ورلڈ کپ کا فائنل 16دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور مضامین پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: