Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں اجتماعی قبر سے 500 نعشیں برآمد

دمشق... شامی رضاکاروں نے رقہ شہر میں اجتماعی قبر سے 5 سو سے زائد لاشیں برآمد کرلیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کی رفتار سے تیز کام کرنا ہے ۔ لاشیں انتہائی تیزی سے بوسیدہ ہورہی ہے۔واضح رہے کہ ایک سال قبل امریکی اتحادیوں کے فضائی اور زمینی حملے نے داعش کو رقہ سے انخلا پر مجبور کردیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک امدادی رضاکار رقہ اور اس کے اطراف میں اجتماعی قبروں کی تلاش کررہے ہیں۔اب تک9 اجتماعی قبریں رقہ اور اطراف کے علاقوں میں برآمد ہوچکی ہیں جس میں فضائی کارروائی سے مرنے والے داعش کے جنگجووں اور شہریوں دونوں کی لاشیں شامل ہیں۔ رضا کاروں نے بتایا اب تک داعش کے جنگجووں اور شہریوں سمیت 516 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ یہ کام انتہائی محنت اور وقت طلب ہے۔، لاشوں کی تلاش کے لئے رقہ سے تعلق رکھنے والے امدادی رضاکاروں کی ٹیم اور فارنسکڈاکٹر احتیاط سے کھدائی کرتے ہیں۔دوسری جانب بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموںکو تشویش ہے کہ رقہ میں یہ کام کرنے والے مقامی رضا کاروں کو فارنسک مہارت میسر نہیں۔

شیئر: