Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میوزک سے دماغ پر خوشگواراثرات

  ڈنمارک .... ماہرین نے ایک تحقیق کے بعد معلوم کرلیا ہے کہ اچھے گانے سننے سے کیوں انسانی دماغ پر خوشگواری کے احساسات جنم لیتے ہیں جبکہ غمگین گانے سن کر کیوں افسردہ ہوجاتا ہے اسی طرح شور سے اچھا خاصا موڈ کیوں خراب ہوجاتا ہے؟ڈنمارک کی یونیورسٹی کے ماہرین نے38رضاکاروں کا گروپ لیا ۔26کو گانے سنائے جبکہ12کے کانوں میں شور کی آواز پیدا کی گئی۔ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ انسانی دماغ سے نکلنے والی خاص لہریں کان پر پڑنے والی آوازسے ارتعاش پیدا کرتی ہیں اور ان کے اثرات انسانی مزاج پر ہوتا ہے جبکہ وہ مزاج انسانی جذبات کو متحرک کرتے ہیں۔اگر یہ گانے غمگین ہونگے تو جذبات بھی غم زدہ ہوجائینگے جبکہ اگر یہی گانے خوش گوار یادوں پر مشتمل ہونگے تو انسان اپنے مزاج کو خوش رکھتے ہوئے دوسروں کےلئے بھی دلچسپ ہوگا۔شور کی آواز سے 12افراد کو غصہ پیدا ہوا جبکہ جس سے ثابت ہوا کہ شور سے نکلنے والی لہریں نقصان پہنچاتی ہیں۔
 

شیئر: