Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاست میں کوئی قانون نہیں، اکھلیش یادو

لکھنؤ.... سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست میں قانون کا راج نہیں ۔ عام لوگ خوف اور دہشت کے سائے میں جینے کیلئے مجبورہیں۔ لکھنؤمیں ایس پی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل کے ودھائک نواس فلیٹ میں چوری ثابت کرتی ہے کہ مجرموں کے حوصلے کتنے بلند ہیں۔ شاملی میں یوپی 100 پولیس گاڑی سے کھینچ کر بھیڑ کی طرف سے مارڈالنے کاحادثہ اور موت شرمناک اورقابل افسوس ہے۔اکھلیش نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت میں سماج کا کوئی طبقہ محفوظ نہیں ۔ مجرمانہ واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ ریاست میں لگاتارقتل اور لوٹ مار سے ریاست کے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے ۔ جیل میں شرپسندوں کی طاقت چلتی ہے۔ وصولی اور غیر قانونی کان کنی پر کوئی لگام نہیں۔ بی جے پی حکومت نے قانون نظم ونسق کو برقرار رکھنے میں ناکام ہے۔بی جے پی حکومت اپنی ریاست کو ٹھیک کرنے کے بجائے وزیر اعلیٰ کے ساتھ دیگر لوگ دوسری ریاستوں کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کام ٹھپ ہیں۔ ریاست کی کریڈٹ گر رہی ہے۔ پورا انتظامی نظام اوندھے منہ گرگیا ہے۔
 

شیئر: