Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لنچنگ کے ڈر سے واپس نہیں آرہا، نیرو مودی

نئی دہلی....  بھگوڑے جوہری نیرو مودی نے ،جو پنجاب نیشنل بینک کو2 بلین ڈالر کا دھوکا دے کر ملک چھوڑ کر بھاگ گئے۔ عدالت کو مطلع کیا کہ وہ لنچنگ کے ڈر سے ہندوستان واپس نہیں آسکتے۔ گزشتہ روز دہلی کی خصوصی عدالت میں یہ دلیل دیتے ہوئے مودی کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کا راون سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) نے اس دلیل کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اگر وہ جان کا خطرہ محسوس کر رہے ہیں تو انہیں پولیس میں شکایت درج کرانا چاہیے۔مودی کے وکیل وجے اگروال نے یہ دلیل اس وقت دی جب وہ  بھگوڑے اقتصادی مجرموں کے حوالے سے قانون کے تحت مودی کو بھگوڑا قرار دینے والی ای ڈی کی درخواست کے خلاف انسداد حوالہ قانون عدالت کے جج ایم ایس اعظمی کی عدالت میں اپنے دلائل دے رہے تھے۔انہوں نے ای ڈی کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے مودی نے اپنے وکیل کے توسط سے کہا کہ ان کے مالی اثاثہ جات کی تفصیل یا ریکارڈ نہیں ۔

شیئر: