Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کی بھرپور پریکٹس

 
ابوظبی: نیوزی لینڈ سے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی تیاری کیلئے پاکستانی کرکٹرز نے بھرپور پریکٹس سیشن کا سلسلہ جاری رکھا۔ ابوظبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔ دبئی میں پاکستان نے اننگز اور 16 رنز سے فتح حاصل کرتے ہوئے سیریزبرابرکردی، اب تیسرے اور فیصلہ کن معرکے کیلئے دونوں ٹیمیں ابوظبی میں پریکٹس کر رہی ہیں جہاں 3دسمبر سے میدان سجے گا۔گزشتہ روز ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بلند حوصلہ پاکستانی کرکٹرز کو لیکچر دیا، وارم اپ کے بعد فیلڈنگ سیشن میں کھلاڑیوں نے مشکل کیچ تھامنے کے ساتھ وکٹوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ بیٹسمینوں میں کوچز کی توجہ ٹاپ آرڈر پر مرکوز رہی، محمد حفیظ اور امام الحق نے نیٹ میں طویل سیشن کرتے ہوئے آف اسٹمپ سے باہر جاتی گیندوں پر تکنیک بہتر بنائی، اظہر علی، اسد شفیق اور حارث سہیل نے پیسرز کے بعد اسپنرز کا بھی سامنا کیا،سرفراز احمد اچھے اسٹروکس کھیلتے نظر آئے۔زخمی فاسٹ بولر محمد عباس کا خلا پ±ر کرنے کیلئے مضبوط امیدوار شاہین شاہ آفریدی پر کوچز نے خصوصی توجہ دی، بولنگ کوچ اظہر محمود نے انھیں مفید مشورے دئیے، حسن علی، فہیم اشرف اور میر حمزہ بھی ایکشن میں نظر آئے۔قبل ازیں پریکٹس لازمی نہیں قرار دی گئی تھی،چند کھلاڑیوں نے اپنی مرضی سے میدان کا رخ کیا۔ اتوار کو دوبارہ ٹریننگ ہوگی، دوپہر کو پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور کیوی ہم منصب کین ولیمسن پریس کانفرنس کریں گے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں
 

شیئر: