Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جوان‘ سے ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ تک، نیٹ فلکس پر زیادہ دیکھی جانے والی فلمیں کون سی ہیں؟

آج کل گھروں میں بیٹھ کر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر فلمیں دیکھنے کا رُجحان بڑھ رہا ہے۔ بالی وڈ کی متعدد اہم فلمیں جب او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئیں تو انہوں ںے یہاں بھی شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم جوان سے عالیہ بھٹ کی گنگو بائی کاٹھیاواڑی تک، نیٹ فلکس پر بالی وڈ کی اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں کی فہرست یہاں پیش کی جا رہی ہے۔
جوان
3 کروڑ 37 لاکھ ویوز
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا شمار اُن کے کیریئر کی بہترین فملوں میں ہوتا ہے، اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ نیٹ فلکس نے اس کا ایک خصوصی ورژن ریلیز کیا جس میں ایسے اضافی مناظر شامل کیے گئے جو ناظرین سنیما میں نہیں دیکھ سکے تھے۔ 
شاندار ایکشن، شاہ رخ خان کے جاندار کردار، ایک مضبوط سماجی پیغام اور بھرپور تفریح نے اسے بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم بنا دیا۔ نیٹ فلکس پر 3 کروڑ 37 لاکھ ویوز کے ساتھ یہ فلم سرفہرست رہی۔
3 کروڑ 14 لاکھ ویوز
رنبیر کپور کی فلم اینیمل بلاشبہ 2023 کی سب سے زیادہ زیرِبحث رہنے والی فلم تھی۔ اس کا دورانیہ 3 گھنٹے 21 منٹ تھا اور اسے بہت زیادہ پُرتشدد مناظر کی وجہ سے اس فلم پر شدید تنقید بھی ہوئی۔
تاہم اس کے باوجود بھی فلم بینوں میں اس کے لیے زبردست تجسس پایا گیا۔ رنبیر کپور کی اداکاری سوشل میڈیا پر گفتگو کا بڑا موضوع بن گئی، جس نے لاکھوں فلمی شائقین کو محض یہ دیکھنے کے لیے نیٹ فلکس کیجانب کھینچ لیا کہ آخر سب کس بات پر بحث کر رہے ہیں۔ نیٹ فلکس پر اینیمل نے 3 کروڑ 37 لاکھ ویوز حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہی۔
گنگوبائی کاٹھیاواڑی
3 کروڑ 11 لاکھ ویوز
ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ ایک تاریخی فلم، جس کی کہانی ریڈلائٹ ایریا میں رہنے والی ایک طوائف کے گرد گھومتی ہو، عالمی سطح پر اتنی بڑی کامیابی حاصل کرے۔
تاہم بالی وڈ سٹار عالیہ بھٹ نے گنگوبائی کا کردار بخوبی نبھا کر یہ کارنامہ کر دکھایا۔ فلم نے انڈیا سے باہر کی مارکیٹس میں بھی غیر معمولی کاروبار کیا، حتیٰ کہ تھائی لینڈ جیسے ممالک میں ٹاپ چارٹس میں بھی شامل رہی۔3 کروڑ 11 لاکھ ویوز کے ساتھ یہ فلم نیٹ فلکس پر تیسری نمبر پر رہی۔
لاپتا لیڈیز
3 کروڑ 11 لاکھ ویوز
عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم لاپتا لیڈیز اس فہرست میں شاید سب سے زیادہ متاثر کن اور دل کو چُھو لینے والی فلم ہے۔
بڑا بجٹ یا کوئی بڑا سٹار نہ ہونے کے باوجود یہ فلم شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہی اور اسے آسکر ایوارڈ کے لیے بھی بھیجا گیا۔
اس فلم کی کہانی دو دُلہنوں کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین کے سفر کے دوران غلطی سے ایک دوسرے کے گھروں میں پہنچ جاتی ہیں۔ اس فلم نے 3 کروڑ 11 لاکھ ویوز حاصل کیے اور نیٹ فلکس پر چوتھے نمبر پر رہی۔
2 کروڑ 88 لاکھ ویوز
بالی وڈ کی فلم کریو میں سینیئر اداکارہ تبو، کرینہ کپور اور کریتی سینن نے ایسی فلائٹ اٹینڈنٹس کا کردار نبھایا ہے جو سونے کی سمگلنگ کے ایک جال میں پھنس جاتی ہیں۔
بلاشبہ یہ فلم سال کی سرپرائز ہِٹس میں شامل تھی جس نے ناظرین کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ فلم نے مضبوط سکرپٹ، عمدہ کاسٹ اور شاندار پروڈکشن کی بدولت بڑی کامیابی حاصل کی۔ 
نیٹ فلکس پر 2 کروڑ 88 لاکھ ویوز حاصل کرنے والی فلم میں تبو، کرینہ کپور اور کریتی سینن کی اداکاری کی خوب تعریف ہوئی۔ 
 

شیئر: