Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں مظاہرے روکنے کیلئے مذاکرات

 پیرس...فرانسیسی صدر میکرون نے ملک بھر میں جاری حکومت مخالف مظاہرین سے مذاکرات کے لئے وزیراعظم کو ٹاسک دے دیا۔ صدارتی ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم کو سیاسی رہنماوں اور مظاہرین سے مذاکرات کا حکم دیا گیا۔ صدر میکرون نے وزیر داخلہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ مستقبل میں کسی بھی احتجاج سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کو تیار رکھیں۔ ذرائع کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ صدر میکرون قوم سے خطاب نہیں کریں گے۔ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق اجلاس میں تجویز پر بات چیت بھی نہیں ہوئی۔دارالحکومت پیرس میں ہونے والے ہنگاموں کو اس دہائی کے بدترین مظاہرے قرار دیا جارہا ہے جس میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر جلاﺅ گھیراﺅ کیا گیا۔ فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ منگل کو سینیٹ میں ٹیکس کے خلاف احتجاج کے پرتشدد صورتحال اختیار کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ اسے روکنے کے لئے اقدامات اور نقصانات سے متعلق بھی بریف کیا جائے گا۔ 

شیئر: