Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی محتاط بیٹنگ ، 229/7رنز بنالئے

ابو ظبی:شاہین بمقابلہ کیویز3 ٹیسٹ سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 7وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنالئے ہیں۔ کھیل ختم ہوا تو وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ 42اورپہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ولیم سمر ویل12رنز پر کھیل رہے تھے۔یاسر شاہ نے3اور بلال آصف نے2وکٹیں لیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظبی میں شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں صرف24رنز کی شراکت قائم کرسکے ۔ پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے یہ شراکت توڑتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی اور ٹاٹ لیتھم کو 4کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا۔ اوپنر جیت راول اور کپتان کین ولیمسن نے اسکور کو 70رنز تک پہنچایا تو یاسر شاہ ایکشن میں آئے اور پہلے جیت راول کو 35 کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر روس ٹیلر کو بولڈ کرکے کیوی ٹیم کو زبردست دھچکا پہنچایا۔70رنز پر 2وکٹیں گرنے کے بعد کیوی ٹیم ابھی سنبھلنے کی کوشش کررہی تھی کہ یاسر شاہ نے ہینری نکولزکو بھی بولڈ کر دیا۔72رنز پر4وکٹیں گر جانے سے ایسا لگ رہا تھا کہ مہمان ٹیم ایک مرتبہ پھر پاکستانی لیگ اسپنر کے جال میں پھنسنے والی ہے تاہم کپتان کین ولیمسن اور بی جے واٹلنگ نے104رنز کی شراکت قائم کرکے یہ خطرہ ٹال دیا ۔کین ولیمسن سنچری بنانے کے موڈ میں نظر آرہے تھے لیکن حسن علی نے ان کی اننگز کا خاتمہ کرکے پاکستان کو اہم کامیابی دلا دی۔ کیوی کپتان 176گیندوں پر89رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ان کے بعد آنے والے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے20رنز بنائے تاہم بلال آصف نے پہلے انہیں اور پھر ان کی جگہ آنے والے ٹم ساﺅتھی کو بھی واپس بھیج دیا ، ساﺅتھی صرف2رنز بنا سکے۔پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ولیم سمر ویل نے بڑے اعتماد سے پاکستانی بولرز کا سامنا کیا اور پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی وکٹ بچانے میں کامیاب رہے ۔ ان کے ساتھ واٹلنگ بھی وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے3، بلال آصف نے2جبکہ شاہین شاہ اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں
 

شیئر: