Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یاسر شاہ کو سرفراز احمد کا خراج تحسین

دبئی: دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دینے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے یاسر شاہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں لیگ اسپنریاسر شاہ نے 14وکٹیں حاصل کر کے عمران خان کا ایک ٹیسٹ میں 14وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا اور ٹیسٹ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کے ہیرو یاسر کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملنے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ یاسر شاہ نے دبئی ٹیسٹ میں جو بولنگ کی آج تک ایسی بولنگ نہیں دیکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ نے بہترین بولنگ کی، حسن علی نے بھی اسپنر کا خوب ساتھ دیا۔ سرفراز احمد نے بابراعظم ، حارث سہیل اور اظہر علی کو بھی داد دیتے ہوئے میچ میں ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے بھی زبردست اننگز کھیلی، جس کی بدولت ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔ یاسر شاہ نے مین آف دی میچ قرار دئیے جانے پر میچ میں اپنی کارکردگی کو یادگار قرار دیا اور کہا کہ گگلی پر کوشش کر رہا ہوں،اس ورائٹی سے وکٹیں بھی ملی ہیں۔مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ میچ کے تیسرے روز پتہ چلا کہ عمران خان کا بنایا ہوا ورلڈ ریکارڈ توڑنے یا برابر کرنے کا موقع ہے،یہ میرے لئے بڑی عزت کی بات ہے کہ ریکارڈ بک میں میرا نام عمران خان کے ساتھ آئے گا۔یاسر شاہ نے کہا کہ تمام کھلاڑی ابوظبی ٹیسٹ میں ناکامی سے ہونے والی مایوسی کے اندھیروں سے باہر نکلنا چاہتے تھے،ہم ایک عزم کے ساتھ میدان میں اترے اور کامیاب ہوئے، گیند ٹرن ہورہی تھی، باونس بھی ملا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں نے وکٹیں حاصل کیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور مضامین پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: