Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیج میں پھنسے پاکستانیوں کے مقدمے کی سماعت

کراچی: عدالت عالیہ سندھ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل پر برسوں سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر امیگریشن کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملک سے باہر پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران درخواست گزار ایڈوکیٹ ندیم شیخ کا موقف تھا کہ محمد الیاس نامی شخص اور اس کے اہل خانہ سمیت 10 پاکستانی خلیج میں پھنسے ہوئے ہیں۔ پاسپورٹ ایکسپائر ہونے پر پاکستانی سفارت خانے نے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے رشوت کا مطالبہ کیا اور رقم دینے پر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو کبھی برمی اور کبھی غیر ملکی ظاہر کرتا رہا۔سندھ ہائی کورٹ نے موثر جواب جمع نہ کرانے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر امیگریشن ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں۔
 

شیئر: