Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروشیا میں پاکستانی شہری سمیت 13 انسانی اسمگلر گرفتار

زیگرب۔۔۔کروشیا کی پولیس نے 13 مشتبہ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ۔یہ اسمگلر مختلف ممالک کے پناہ گزینوںکو غیر قانونی طور پر بلقان ممالک کے راستے یورپی یونین کے امیر مغربی ممالک تک پہنچانے کی کوششیں کر رہے تھے۔کروشیا کی پولیس نے بتایاکہ مزید ایک ایسے اسمگلر کو تلاش کر رہی ہے جو مختلف ممالک کے119پناہ گزینوں کو غیرقانونی طریقے سے کروشیا لایا اور پھر انہیں دوسرے یورپی ممالک تک لے کر گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مطلوب مشتبہ انسانی اسمگلر نے119 مہاجرین کو جولائی سے لے کر اکتوبر کے وسط تک مغربی یورپی ممالک میں منتقل کیا۔جن اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں ایک ایسا پاکستانی شامل ہے جس نے کروشیا میں خود بھی سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں 2افغان اور باقی کروشیا کے شہری ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گروہ کے ارکان پناہ گزینوں کو کروشیا کے راستے مغربی یورپ تک ٹرانسفر کرنے کے بدلے فی شخص ایک ہزار یورو وصول کرتے تھے۔ 

شیئر: