Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ کپ: عماد بٹ کیخلاف میچ پابندی کا فیصلہ واپس

بھوبنیشور: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ہاکی ٹیم انتظامیہ کی اپیل پر نائب کپتان عماد بٹ کے خلاف ایک میچ کی پابندی کا فیصلہ واپس لے کر انہیں میچ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کوآج اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے ہالینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ ملائیشیا کو مضبوط جرمنی کا سامنا ہو گا۔ ورلڈ کپ ہاکی میں عماد بٹ پر ملائیشیا کے کھلاڑی کو زخمی کرنے کی کوشش پر ایک میچ کی پابندی لگائی گئی تھی تاہم پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ کپتان رضوان سینیئر ان فٹ ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیلیں گے، انکی جگہ ارسلان قادر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔مزید برآں اس وقت ہالینڈ کی ٹیم ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اور ملائیشیا ایک میچ ڈرا کھیل کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ جرمنی کی اگلے مرحلے تک رسائی یقینی ہو گئی ہے جبکہ ہالینڈ، پاکستان اور ملائیشیا میں سے دو ٹیموں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔اگر پاکستان ہالینڈ کے خلاف میچ ڈرا کرتا ہے اور دوسری جانب ملائیشیا کو جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس صورت میں ہالینڈ اور پاکستان دونوں اگلے راونڈ تک رسائی حاصل کر لیں گے تاہم پاکستان اور ملائیشیا کی فتوحات کے نتیجے میں فیصلہ بہترین اوسط پر ہو گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: