Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی نظر مستقبل پر

پیر 10دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذرقارئین ہے
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بیعت کی چوتھی سالگرہ ہر سعودی شہری کیلئے تاریخی موقع ہے۔ جو شخص بھی گزشتہ برسوں کے دوران انجام پانے والے کارناموں پر نظر ڈالتا ہے اُسے صاف نظرآتا ہے کہ ہر سطح پر ہر شعبے میں تبدیلی آئی ہے۔ خادم حرمین شریفین او رانکے ولی عہد کے عہد میں مملکت نے مستقبل کی جہت میں پراعتماد شکل میں پیشرفت کی ہے۔ مملکت نے مطلوبہ مقاصد کے نقوش متعین کرکے سعودی وژن پیش کیا۔ 
شدید مشکلات اور مصائب سے کراہتی ہوئی دنیا میں ہمہ جہتی ترقی کی بابت سوچنا اور اس سوچ کو عملی جامہ پہنانا کوئی آسان کام نہیں۔ ہماری قیادت نے سماجی اور اقتصادی تصور کو جدید انداز میں پیش کیا۔ عدم استحکام اور انارکی سے آباد ماحول میں ترقی کی بابت سوچا اور اسے عملی جامہ پہنایا۔
شاہ سلمان کے عہد میں سعودی عرب نے پوری دنیا کو یہ جتا دیا کہ مملکت کا امن اس کی سلامتی،خوشحالی اور عوام کی بہتری ہی انکا اوڑھنا بچھونا اور انکی 24گھنٹے مصروفیات کا محور ہے۔ انکی نظر میں عوام ملکی تعمیر و ترقی کی اساس ہیں۔
ہمیں نظر آنے والے جملہ واقعات اور کارنامے یہ واضح عندیہ دے رہے ہیں کہ سعودی عرب مستقبل کی جہت میں رواں دواں ہے اور وہ جانے والے کل کے مقابلے میں آنے والے کل کے حوالے سے زیادہ پرامیداورزیادہ پرجوش ہے۔ اسکی ترقی ، تعمیر و خوشحالی کی کوئی حد نہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: