Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی فوج کو اسرائیل کے خلاف چوکس رہنے کا حکم

بیروت ۔۔۔ لبنان نے سرحدوں پر اسرائیلی فوجی نقل و حرکت کے بعد اپنی فوج کو پوری طرح سے چوکس کر دیا ۔اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ روز لبنانی فوج کی فنی تحقیقاتی ٹیم کی عدم موجودگی میں جنوبی لبنان کے گاؤں میس الجبل کے سامنے واقع بلو لائن ایریا میں دخل اندازی کی تھی۔ لبنانی حکومت نے اسرائیل کے اس اقدام کا سخت نوٹس لیا اور اپنی فوجوں کو مکمل چوکس رہنے کا حکم جاری کر دیا جس کے بعد اسرائیلی فوجی واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔واضح رہے کہ بلو لائن لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحدوں کا تعین کرتی ہے ۔یہ لائن2000ء میں جنوبی لبنان سے اسرائیل کا 22 سالہ غاصبانہ قبضہ ختم ہونے کے بعد اقوام متحدہ نے کھینچی تھی۔

شیئر: