Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیونل میسی میرے بغیر اداس ہوں گے، کرسٹیانو رونالڈو

  ٹورین، اٹلی: پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ اسپین میں لیونل میسی میرے بغیر اداس ہوں گے اور میں انہیں دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی اٹلی آجائیں تو میچوں کا لطف دوبالا ہو جائے گا۔  رئیل میڈرڈ کے سابق کھلاڑی اور اسپینش لیگ میں بارسلونا کے لئے کھیلنے والے ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کے روایتی حریف رونالڈو سے پوچھا گیا کہ کیا وہ میسی کی کمی محسوس کر رہے ہیں تو انہوں نے کہاکہ نہیں میرے خیال میں میسی کو میرے بغیر مزہ نہیں آرہا ہوگا ۔ میسی نے اپنی ساری عمر بارسلونا کے ساتھ گزار دی ، انہیں اسپین سے باہر نکلنا چاہئے۔ وہ میرے بغیر اداس ہوں گے اس لئے بہتر ہوگا کہ وہ بھی اٹلی آجائیں تاکہ انہیں کچھ تبدیلی کا احساس ہو۔ یاد رہے کہ طویل عرصے تک رئیل میڈرڈ میں کھیلنے والے رونالڈو نے گزشتہ سیزین میں90ملین پونڈ کے عوض اطالوی چیمپیئن کلب جوونٹس میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ، اسپین ، پرتگال اور اٹلی میں کھیل رہا ہوں جبکہ میسی اسپین سے باہر نہیں نکلے، انہیں بھی میری طرح چیلنج قبول کرتے ہوئے مختلف کلبز کو آزمانا چاہئے تاہم اگر وہ اسپین اور بارسلونا میں کھیلنا پسند کرتے ہیں تو ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔پرتگالی فٹبالر نے اپنے نئے کلب کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے کہا کہ میں اب تک جتنے کلبز میں کھیلا ہوں جوونٹس ان میں سب سے بہترین ہے، یہاں کا ما حول ،کھلاڑی ، نظم و ضبط اور انتظامات شاندار جبکہ اس کےساتھ شائقین بھی بہت اچھے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: