Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انضمام الحق کا بھتیجا ہونے سے کارکردگی پس منظر میں چلی گئی

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے شکوہ کیا ہے کہ چیف سلیکٹر کا بھتیجا ہونے کی وجہ سے ان کی اپنی صلاحیت اور کارکردگی پس منظر میں چلی جاتی ہے اور اگر انضمام الحق اس عہدے سے ہٹ جائیں تو سب سے زیادہ خوشی مجھے ہو گی۔ امام الحق نے کہا کہ مجھ پر صرف یہ چھاپ لگا دی گئی ہے کہ میں چیف سلیکٹر چچا انضمام الحق کا بھتیجا ہوں اور قومی ٹیم کیلئے میرا کھیل نظرانداز کردیا جاتا ہے ۔ نوجوان اوپنر نے کہا کہ میرے لئے اس صورتحال سے عہدہ برا ہونا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ نیوزی لینڈ کیخلاف زیادہ رنز نہیں بنا سکا تو شور مچ گیا کہ میں صرف چیف سلیکٹر چچا کی وجہ سے ٹیم میں موجود ہوں حالانکہ ون ڈے بیٹنگ میں میری اوسط63 ہے لیکن اسے فراموش کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف چند اننگز میں ناکامی پر مجھے ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ شروع ہو گیا ہے کیونکہ چیف سلیکٹر کا قریبی رشتہ دار ہونا ہی میرا سب سے بڑا قصور ہے ۔ اوپنر کے مطابق وہ جنوبی افریقہ میں اچھی بیٹنگ کے ذریعے خود کو ٹیم میں شمولیت کا حقدار ثابت کرنے کی دوبارہ سے بھرپور کوشش کریں گے۔ اس مشکل سیریز میں ٹیسٹ سنچری بنانا ان کا خواب ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کئے جانے کے سوال پر امام الحق نے کہا کہ فخرزمان اور بابراعظم کی موجودگی میں میری جگہ نہیں بن رہی تاہم سلیکٹرز چاہیں تو مجھے منتخب کر سکتے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: