Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سقوط ڈھاکا کی اصل سازش کیا تھی؟

***سید شکیل احمد***
وہ محب وطن پا کستا نی تھا ، اس کو غدا ر بنا دیا گیا ، پھر اس کو اس طر ف دھکیل دیاگیا کہ لند ن بھیجوا دیا گیااور پھر وہ مشرقی پاکستان جا کر بنگلہ دیش کا صدر بن گیا ۔ یہ بات شیخ مجیب الرّ حما ن کے ساتھ جیل میں دن کا ٹنے والے اسپیشل برانچ کے ایک افسر نے اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میںکہی ، وہ پو لیس میں اس وقت انسپکٹرکے عہد ے پر فائز تھے ، انہیں شیخ مجیب الرّ حمان کے ساتھ جیل میں ان پر نظر رکھنے کے لیے تعینا ت کیا گیا تھا اور وہ شیخ مجیب الرّ حما ن کی رہا ئی کے ساتھ آخری وقت تک رہے۔ جب بھٹو مر حوم نے سہالہ ریسٹ ہاؤس میں شیخ مجیب الرّحما ن سے ملاقات کی اس وقت بھی انار خان جو پو لیس سے ایس پی کی حیثیت سے ریٹائرہوئے وہاں بنفس نفیس موجود تھے اور ان کے سینے میں یہ ساری ملاقات اور اس دوران ہو نے والی گفتگو محفو ظ ہے ۔
           انار خان نے اپنے انٹر ویو کے دوران انکشا ف کیا کہ جب سہالہ ریسٹ ہا ؤس میں بھٹو، شیخ مجیب الرّحما ن کے کمر ے میں داخل ہو ئے تو مجیب ان کو دیکھ کر ٹھٹک گئے اور استفسار کیا کہ بھٹو تم یہا ں کیسے ،تم کو کس نے اجا زت دید ی ، جس پر بھٹو مر حوم نے کہا کہ وہ اس وقت چیف مارشل لا ء ایڈ منسٹریڑ ہے ، جس پر شیخ صاحب نے کہا کہ تم کیسے ما رشل ایڈمنسٹریٹر ہو ، جس پر بھٹو نے بتایا کہ مشرقی پاکستان ہند نے فتح کر لیا ہے اور یحییٰ کواتار کر خود اقتدار سنبھال لیا ہے ، یہ سن کر شیخ مجیب ایک دم اچھل کر کھڑا ہو گیا اور زور زور سے کہنے لگا یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ جب بھٹو نے ان کو یقین دلا دیا کہ ایسا ہو چکا ہے ، تو شیخ صاحب نے کہا کہ میں اکثریت کا منتخب لیڈر ہو ں۔ تم تو شکست خور دہ ہو۔ تم کیسے وزیر اعظم بن سکتے ہو۔ یہ میر ا حق ہے ، اس کے بعد انہو ں نے بھٹو سے مطالبہ کیا کہ ان کو ٹی وی اور ریڈیو پر لے جا ؤ۔ وہ ابھی اپنی قوم سے خطاب کر تے ہیں۔ مشرقی پا کستان اسی طر ح پا کستان کا حصہ رہے گا۔ ہندوستانی فوج کو نکا ل دیاجائیگا ،اس موقع پر بھٹو نے مبہم سا جو اب دیا ، اس کے بعد شیخ مجیب دھڑام سے بستر (پلنگ) پر بیٹھ گئے اور بھٹو سے کہا کہ زلفی تم نے وہ کر دکھا یا جو کہا تھا کہ ’’ادھر ہم ادھرتم‘‘ اب تم خوش ہو ؟
          بھٹو جب شیخ مجیب سے ملا قات کے بعد چلے گئے تو شیخ مجیب نے دھا ڑ ے ما رما ر کر رونا شروع کر دیا اور بار بار میز پر مکّے مار نا شر وع کر دیئے۔انار خان کے بقول شیخ مجیب ساری رات روتے رہے اور ان کی حرکات وسکنا ت کو ریکا رڈ کر نے والی آپریٹر نے انا ر خان کو بتایا کہ شیخ مجیب سجدے میں گر کر  روتے ہو ئے  بنگالی میں ساتھ ساتھ یہ الفا ظ بولتے جا رہے تھے کہ یا اللہ یہ تو میں نے کبھی نہ چاہا تھا ،اے اللہ میں نے یہ تو کبھی نہ چاہا تھا۔ انا ر خان نے اپنے انٹر ویو میں بہت سارے انکشاف کیے ہیں جس سے سقوط ڈھا کا کی کہا نی کچھ اور ہی نظر آتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان یو ں تو کئی سانحات سے دو چار ہو چکا ہے مگر اب تک 4 بڑے سانحات ہو ئے ہیں۔ ان میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا قتل ، جنر ل ضیا ء الحق مر حوم کے طیارے کا حادثہ جس میں فوج کی تقریباًقیا دت شہید ہو گئی۔ سقوط مشرقی پاکستان اور سانحہ آرمی پبلک اسکو ل ہے ، یہ چارو ں سانحات اہل پاکستان اور امہ اسلام کے لیے بے حد درد ناک المنا ک اور غم زدہ ہیں۔ ان تما م سفاکیو ں کے باوجو د اہل پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک جلیل القدر قوم ہے جو پاکستان کے لیے قربانیو ںسے ہٹنے والی نہیں۔ جا برو ں کے سامنے ڈٹ جا نے والی قوم ہے ۔
 جہا ں تک سقوط ڈھاکا کا تعلق ہے تو آج بھی پو ری قوم اس پر اسرار واقعہ کی کھو ج میں ہے کہ اس کے ذمہ دارو ںکا تعین کیو ں نہیں ہو سکا ۔ قوم ہنو ز متلا شی ہے کہ سقوط مشرقی پاکستان کی اصل سازش کیا تھی اور اس کے کر دارو ںکو مقام عبرت تک کیو ں نہیں پہنچایا گیا ، پاکستان کے ایک عظیم سپو ت مرحوم بریگیڈیر (ر) حیا ت خان کاجن کا ضلع صوابی سے تعلق تھا کہنا تھا کہ وہ مشرقی پا کستان میں جیسور اور کھلنا کے محاذ کی کما ن سنبھالے ہو ئے تھے کہ ان کو حکم آیا کہ ہتھیا ر ڈال دو۔ وہ حیر ان رہ گئے کیونکہ وہ تو پیش قدمی کر کے ہند کے علا قے میںگھس گئے تھے اور مزید پیش قدمی جا ری تھی ، ایسی حالت میں انھو ں نے ہتھیا ر ڈالنے سے انکار کر دیا تھا ۔حقائق یہ کہتے ہیں کہ مشرقی محا ذ پر پاکستان کو شکست نہیں ہوئی تھی ۔
              ممتا ز مسلم لیگی رہنما اقبال احمد خان مر حوم نے پا کستان کے معروف اور کئی کتا بو ں کے مصنف منیر احمد منیر کو ایک انٹر ویو دیتے ہو ئے سقوط ڈھا کا سے متعلق کئی اہم انکشافات کیے ہیں جس سے یہ ظاہر ہو تا ہے کہ شیخ مجیب پاکستان سے علیحد گی نہیں چاہتے تھے۔ یہ انٹرویو اب کتابی شکل میں موجو د ہے ۔
              سقو ط ڈھا کا کے بعد بیرون ملک ایک سیمینار میں مسلم لیگی رہنما اور حمو د الر حما ن کمیشن کے سربراہ جسٹس حمو دالر حما ن نے ایک ساتھ شرکت کی تھی۔ اس موقع پر حمود الر حما ن نے اقبال احمد خان کو بتایا کہ کہ کمیشن نے کسی کو سقوط مشرقی پاکستان کا ذمہ دار قرار نہیں دیا تھا مگر 4 افراد پر مقدمہ چلا نے کی سفارش کی تھی۔ ان میں جنر ل پیر زادہ ، جنر ل عمر (اسد عمر کے والد ) دو اور فوجی افسر تھے ۔ جسٹس حمو د الر حما ن کا کہنا تھا کہ اگر ان افراد پرمقدمہ چلا یا جا تا تو کوئی سبکی نہ ہو تی بلکہ عزت بڑھ جاتی۔ اس کے علا وہ سقوط مشرقی پاکستان کی اصل سازش کا بھی سراغ لگ سکتا تھا کیو نکہ جن افراد کے خلا ف مقدمہ چلتا تو ظاہر ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے حقائق سے پر دہ اٹھا تے۔
 حمو دالر حما ن نے بتایا کہ کمیشن کے تما م ممبران سے کمیشن کی چھا ن بین کی رپو رٹیں حکومت نے لے لی تھی ، مگر ان کے پا س کچھ عر صہ تک رہی پھر ان سے ٹیلی فو ن کر کے یہ کاپی طلب کرلی گئی اور انھو ں نے غصہ میں دے دی۔یہ سب بھٹو کے حوالے کر دی تھیں اس کے بعد معلو م نہیں کہ ان کا کیا حشر ہو ا ۔ 
اقبال احمد خان کے بقول ان کو سردار شوکت حیا ت نے بتایا کہ سقوط مشرقی پا کستا ن کے تھو ڑے عرصے بعد کوالالمپور میں بنگلہ دیش کے سفارت خانے میں شیخ مجیب نے ڈھا کا سے آکر سردار شوکت سے علیحدگی  میں ملا قات کی تھی۔ سردار شوکت کے بقول ا س ملا قات میں وہ سردار شوکت کو دیکھ کر رو پڑ ے ۔ سردار شوکت حیا ت نے کا فی تفصیل سے ملا قات کا ذکر کیا ہے تاہم انہو ں نے بتایا کہ شیخ مجیب نے بتایا کہ ان پر ہندکا بڑ ا دباؤ ہے اور وہ اس سے نکلنے کی کو شش کر رہے ہیں۔ شیخ مجیب نے یہ وعدہ بھی کیا کہ ان کی زندگی میں پا کستان کے کسی حامی کے خلا ف کوئی کا رروائی نہیں کی جا ئے گی ، جس کے بعد شیخ مجیب نے عام معافی کا اعلا ن بھی کیا مگر اب ان کی صاحبزادی حسینہ واجد ہند کی ایما ء پر پاکستان کے حامیو ں کو سولی پر لٹکا رہی ہے۔ شیخ مجیب نے سردار شوکت سے کہا کہ وہ بھٹو سے کہیں کہ ان کو ہندوستانی بنیئو ں سے نجات دلا ئیں اور براہ راست بنگلہ دیش کے ساتھ تجا رت کر یں ۔ یہ بنیئے بنگالیوں کا استیصال کر رہے ہیں ۔
محولہ بالا انکشافات کے علا وہ بھی بہت سارے انکشافات منظر عام پر آئے ہیں مگر یہا ں کوئی نہیں ہے جو ان سانحات سے سبق حاصل کرے ، تاہم یہ بات ثابت ہے کہ پا کستان ٹوٹنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا اور اس کو سبوتاژ کیا گیا ۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں