Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن سردار کی قومی ہاکی ٹیم سے علیحدگی

لاہور: ماضی کے عظیم کھلاڑی اورپاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار نے قومی ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کردیا ۔ ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین ناکامی کے بعد حسن سردار نے ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر سے ملاقات کے بعد حسن سردار نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ تک ٹیم کے ساتھ تھے اب مزید کام نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں جونیئر کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ ہند میں کھیلے گئے 14ویںہاکی ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھااور کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی تھی۔ پول میچز میں جرمنی سے 1-0جبکہ ہالینڈ سے5-1ے شکست جبکہ ملائیشیا سے 1-1 سے برابر میچ کھیلا ۔پری کوارٹر فائنل میں بیلجیم نے پاکستان کو 5-0سے ہراکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: