Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان میں پرتشدد احتجاج کے بعد کرفیو

  خرطوم...سوڈان میں خوراک کی قلت کے خلاف پرتشدد احتجاج کے بعد ہنگامی حالت نافذ کرکے دن کا کرفیو لگا دیا گیا ۔احتجاج روکنے کے لئے نیل الابیض ریاست سمیت کئی دوسرے شہروں میں بھی انٹرنیٹ، موبائل سروس بند کردی گئی ۔ خرطوم م اور دیگر شہروں میں تعلیمی ادارے بند ہیں ۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا ۔ حکمراں پارٹی کے دفتر اور دیگر املاک کو آگ لگائے جانے کی اطلاعات ہیں ۔گزشتہ 3 دن سے جاری پر تشدد ہنگاموں میں اب تک8 افراد ہلاک ہوچکے ۔ مظاہرین خوراک کی قلت اور بنیادی سہو لتوں کی فراہمی میں ناکامی کے خلاف حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے خبردار کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

شیئر: