Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احمد شہزاد پر لگی ڈوپ ٹیسٹ کی پابندی ختم

لاہور: پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پر عائد پابندی گزشتہ روز ختم ہو گئی ۔ احمد شہزاد نے بھنگ استعمال کی تھی جس کی وجہ سے اس کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے طویل خاموشی کے بعد بیٹسمین کو4ماہ کیلئے معطل کردیا تھا ۔ پابندی کے دوران پاکستانی اوپنر احمد شہزاد نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلب کرکٹ کے کئی میچوں میں شرکت کی۔ جواب طلبی پر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ وہ غلطی سے ان میچوں میں شریک ہو گئے تھے تاہم بورڈ نے یہ موقف تسلیم نہیں کیا اور میچز کھیلنے پر پابندی میں 6 ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا تھا ۔ پابندی کے باعث احمد شہزاد قائد اعظم ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکے تھے تاہم اب وہ دوبارہ ملکی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: