Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیرة البنی ﷺ کی کتاب میرے لئے رشد و ہدایت کا سبب بنی ، صاد ق محمد

مکہ مکرمہ ۔۔۔ سیرة النبی کی کتاب یورپی شخص کےلئے باعث ہدایت بن گئی ۔ نبی آخر الزماں کی حیات طیبہ پڑھ کر جنوبی افریقہ میں رہنے والا یورپی باشندہ راہ حق اختیار کئے بغیر نہ رہ سکا ۔ سبق نیوز کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے صادق محمد جو خادم حرمین شریفین کے 13 ویں عمرہ پروگرام کے تحت مملکت آئے ہیں نے بتایا کہ اسے مطالعہ کا ہمیشہ سے ہی شوق رہا ہے ۔ ایک روز وہ اپنے مسلمان دوست کے ساتھ اس کی گاڑی میں سفر کر رہا تھا گاڑی میں اسے ایک کتاب ملی ۔ اپنے شوق مطالعہ کے تحت میں نے کتاب اٹھائی اور پڑھنا شروع کردی۔کتاب کا ہر لفظ اور صفحہ میرے قلب وذہن کو منور کر تا چلا گیا جب تک ہم سفر میں رہے میں نے وہ کتاب مکمل پڑھ لی جس نے میرے دل و دماغ کو ہی بدل کر رکھ دیا ۔ ایک ان دیکھی قوت مجھے کہہ رہی تھی کہ یہ ہی وہ روشنی ہے جس کی تلاش میں برسوں سے سرگرداں تھا ۔ صادق نے مزید کہا کہ کتاب ( سیرة النبی ) کے مطالعہ کے دوران جب میں نے یہ پڑھا کہ آپ دین حق کی دعوت دیتے جس کے لئے آپ نے بے انتہاءمشکلات بھی اٹھائیں اور اپنے وطن سے بھی ہجرت کی مگر آپ نے ہر موقع پر صبر کیا ۔ سفر کے اختتام پر بالاخر میں نے اپنے دوست سے اسلام کے بارے میں اہم معلومات حاصل کیں جلد ہی شہادتین کا اقرار کر کے نورحق کو اپنا لیا ۔

شیئر: