Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولینڈ ہاکی ٹیم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

وارسا: پولینڈ کی ہاکی ٹیم نے اپریل کے آخری ہفتے میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔پولینڈ کی ہاکی ٹیم سے طے پانے والے مجوزہ پروگرام کے تحت کھیلے جانے والے ہاکی میچ لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ورلڈ رینکنگ میں پولینڈ کا نمبر 21واں ہے اور وہ 15 برس بعد پاکستان آکر کھیلنے والی پہلی سینئر ٹیم ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق پولینڈ کے آنے سے دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان بلانے میں مدد ملے گی۔ ایف آئی ایچ کے ایونٹ ہاکی اوپن سیریزکیلئے ان دنوں ازبکستان، قازقستان، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں لاہور میں موجود ہیں۔ ہاکی فیڈریشن حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں چھوٹی ٹیموں کو پاکستان بلانے کے لئے قائل کررہے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ بڑی ٹیموں کو بھی بلائیں گے اور شائقین ایک بار پھر پاکستان میں معروف کھلاڑیوں کو کھیلتا ہوا دیکھ سکیں گے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں
 

شیئر: