Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی پلے میں ماہانہ 10 جی بی ڈیٹا مفت دیا جائے گا‎

شیاؤمی کمپنی اپنا نیا اسمارٹ فون 24 دسمبر کو متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ ایک مکمل سیریز ہوگی جس میں موبائل گیمرز کو انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لئے کنیکٹیویٹی کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ کمپنی ہر ماہ 10 جی بی ڈیٹا مفت فراہم کرے گی۔اس اسمارٹ فون کو واٹر ڈراپ نوچ ڈسپلے کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ فون کا ڈسپلے 5.84 انچ کا ہو گا اور اسے 3 جی بی ، 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی ، 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا جائے گا ۔ اسمارٹ فون کا مین کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہوگا ۔ فون کی بیٹری 2900 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ اسمارٹ فون کی قیمت سے متعلق کمپنی نے ابھی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
 

شیئر: