Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لگتا ہے ملک میں کچھ ہونیوالا ہے،خورشید شاہ

سکھر... پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی حالات خراب ہوتے د یکھ رہا ہوں۔ لگتا ہے ملک میں کچھ ہونے والا ہے۔ اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی بالا دستی کو قائم رکھنا ہو گا۔ ملک اس وقت عدم استحکام کی صورتحال برداشت نہیں کر سکتا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سیاستدانوں کا حلیہ بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ملک کے اندر استحکام چاہتے ہیں۔ ملک اس وقت کسی صورت عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔عد لیہ اپناکام کرے اور پا رلیمنٹ کی بالادستی کو بھی برقرار رہنا چاہئے۔

شیئر: