Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد اقصیٰ کے نیچے یہودی آباد کاروں کی کھدائیاں خطرناک ہیں، الاقصیٰ فاﺅنڈیشن

القدس۔۔۔ الاقصیٰ انٹرنیشنل فاﺅنڈیشن نے خبردار کیا ہے کہ قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے نیچے یہودی آباد کار اورقابض اسرائیلی حکام زبردست کھدائیاں کررہے ہیں۔ یہ انتہائی خطرناک ہے۔ فاﺅنڈیشن نے اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی کہ مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں مختلف مقامات پر زمینیں دھنسنے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ اسکا امکان ہے کہ اگر فضائی دباﺅ میں کمی واقع ہوئی تو مسجد اقصیٰ سے متصل مکانات اور عمارتیں دھنس جائیں گی۔ یہودی آباد کاروں کی انجمنیں اور قابض اسرائیلی حکام کے ماتحت ادارے مسجد اقصی کے نیچے اور اطراف مسلسل کھدائیاں کررہے ہیں۔ سڑک کے نیچے سے مٹی ہٹائی جارہی ہے۔ زیرزمین راستوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔ ان سب کا رخ مسجد اقصیٰ اور اس سے متصل البراق صحن کے زیریں حصہ کی جانب ہے۔ القدس انٹرنیشنل فاﺅنڈیشن اس سے قبل بھی کئی بار مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے اپیلیں جاری کرچکی ہے۔ فاﺅنڈیشن نے القدس اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جارحانہ اقدامات میں شدت کے تناظر میں متعدد انتباہ بھی جاری کئے ہیں۔

شیئر: