Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں روس، ترکی جنگ ہوسکتی ہے؟

قاہرہ ۔۔۔ ”جسٹ سیکیورٹی“ ویب سائٹ نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا امریکی صدر ٹرمپ کا شام سے افواج بلانے کا فیصلہ روس اور ترکی کے درمیان جنگ کی آگ بھڑکانے کا باعث بن سکتا ہے؟عسکری تجزیہ نگار الیگزینڈر بیک کا کہناہے کہ امریکہ شام میں کلیدی کھلاڑی نہیں تھا ۔ اسکے اثر و نفوذ کا اظہار مبالغہ آمیز انداز میں کیا جارہا ہے۔ روس اور ترکی کو امریکہ کے انخلاءسے فائدہ ہوگا البتہ امریکہ کا خلا پر کرنے کی بابت ان دونوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ ترکی کی لشکر کشی سے داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خاتمے میں مدد ملے گی یا نہیں یہ ایک اشتعال انگیز سوال ہے۔ وجہ یہ ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوگان کا ہدف داعش کا خاتمہ نہیں بلکہ کردوں کو کمزور کرنا ہے۔

                                                                      

شیئر: