Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضلع کرشنا میں حادثہ، ایک شخص ہلاک

حیدرآباد۔۔۔ آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلا ک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔  حادثہ ضلع کرشنا کے کنچی کاچرلہ علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار نے روڈ رولر کو ٹکر دیدی۔شدید کہر کے سبب سامنے سے آنے والے روڈ رولر کے دکھائی نہ دینے کے سبب ہی کار اس سے ٹکرا گئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار الٹ گئی اور اس کو شدید نقصان پہنچا ۔حادثہ کے زخمیوںکونندی گاما کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ۔ 

شیئر: