Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے وزیر تعلیم امریکی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی

ریاض۔۔۔ سعودی عرب کے نئے وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ کنگ سعود یونیورسٹی کے سیکریٹری ، یونیورسٹی کونسل کے ممبر کے طورپرکام کرچکے ہیں۔ انہیں دسمبر 2011ءمیں نائب وزیر تعلیم و تربیت برائے طلباءمتعین کیا گیا تھا۔ جون 2017 ءمیں مشیر ایوان شاہی بنایا گیا تھا۔ ڈاکٹر حمدال الشیخ نے اقتصادی ترقی و منصوبہ بندی میں پی ایچ ڈی امریکہ کی اسٹیفورڈ یونیورسٹی سے کی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر حمد آل الشیخ متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ وہ سعودی اقتصادی سوسائٹی ، امریکی اقتصادی سوسائٹی ، امریکہ کی زرعی اقتصادی سوسائٹی اور ماحولیات و آمدنی کے اقتصادی امور کی سوسائٹی کے ممبر ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران سعودی قیادت انہیں متعدد ذمہ داریاں تفویض کرتی رہی ہے جنہیں انہوں نے کامیابی سے انجام دیا۔

شیئر: