Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ عبدالعزیزکیمل فیسٹول میں ’اونٹ سواری‘ کا منفرد تجربہ

زائرین کا کہنا ہے کہ ’شہروں میں اونٹ کی سواری محض خواب تھا‘ (فوٹو، ایس پی اے)
ریاض میں جاری شاہ عبدالعزیز کیمل فیسٹول کے دسویں ایڈیشن میں ’سعودی کیمل فیڈریشن‘ کی جانب سے زائرین کےلیے اونٹوں کی سواری کا تجربہ بھی پیش کیا جارہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کیمل فیڈریشن نے امسال زائرین کےلیے خصوصی طورپراونٹ کی سواری کا اہتمام کیا ہے۔
اونٹ کی سواری کےبارے میں آنے والے زائرین نے اسے مثالی و منفرد تجربہ قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ شہروں میں اونٹوں کی سواری محض خواب تھا جسے کیمل فیڈریشن نے ممکن بنایا ہے۔

اونٹ سواری کےلیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں(فوٹو ایکس اکاونٹ)

واضح رہے سعودی کیمل فیڈریشن کی جانب سے علاقے کے ورثے کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے اس فن کے بارے میں نسلِ نو کو آگاہ کرنا ہے ۔ فیڈریشن کی جانب سے اونٹوں کی ریس کا بھی خصوصی انتظام کیا جاتا ہے۔
تجرباتی اونٹ سواری کےلیے ماہرین کی خدمات بھی فراہم کی گئی ہیں جو وہاں آنے والے زائرین کو اونٹوں کی سواری کے بارے میں تفصیلی طورپر مطلع کرتے ہیں۔

شیئر: