Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں برفانی طوفان، ہزاروں پروازیں منسوخ

واشنگٹن ۔۔۔ امریکہ کی وسط مغربی اور جنوب مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئیں ۔ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ کنساس، نیبراسکا، شمالی ڈکوٹا اور منی سوٹا سمیت امریکہ کی مختلف ریاستیں ان دنوں برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ خراب موسم سے ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں اور لاکھوں مسافرائیرپورٹس پر پھنس گئے۔ ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈیلاس کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جنوب مغربی ریاستوں لوزیانا اورٹیکساس میں برفباری کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔

شیئر: