Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی ایئر بیس پر اسرائیلی حملے خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی، سعودی عرب کی مذمت

بیان میں مملکت نے شام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے منگل کو شمال مغربی شام میں ایک ایئر بیس پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس حملے کو بین الاقوامی قانون اور شام کی خود مختاری کی ’کھلی خلاف ورزی‘ قرار دیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قانون اور اصولوں کی خلاف ورزیاں رکوائے۔
مملکت نے شام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، اس کی خود مختاری، علاقائی سالمیت، اتحاد، شامی عوام کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے کوششوں کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
شام کے سرکاری نشریاتی ادارے الاخباریہ نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا تھا کہ منگل کی صبح  صوبہ ادلب میں ابو الظہور فوجی ہوائی اڈے کے رن وے اور دیگر تنصیبات پر اسرائیل نے آٹھ فضائی حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں مالی و مادی نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شام کی وزارتِ خارجہ نے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کا ایک ’بلا جواز‘ حملہ قرار دیا۔  وزارت نے عالمی برادری اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بار بار کی جانے والی خلاف ورزیوں کی مذمت کریں۔
شام کے لیے امریکی ایلچی ٹام بارک نے کہا کہ یہ فضائی حملے غیر ضروری اشتعال انگیزی تھے۔

 

شیئر: