Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باقاعدگی سے غرارے مختلف بیماریوں کاعلاج

  سڈنی ..... زمانہ قدیم سے یا جب سے انسانی شعور نے صحت اور تندرستی کے مسائل دور کرنے کی کوشش کی ہے منہ، ہاتھ دھونے کو مبادیات صحت میں شامل کیا جاتا رہا۔ حد یہ کہ 19ویں صدی میں بھی جبکہ اینٹی بائیوٹکس ایجاد نہیں ہوئی تھیں لسٹرین کے محلول سے منہ صاف کرنے اور غرارے کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا۔لسٹرین کو گونریا نامی بیماری ک ی تقریباً روک تھام کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا۔ اب100سال سے زیادہ عرصہ گزر نے کے بعد سائنسدانوں نے پھر ان ٹوٹکوں یا علاج کی درستگی پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔ ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل ہونے والی بیماریوں میں منہ کی بیماری بھی شامل ہے۔ اب یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ روزانہ منہ، دانت، زبان، حلق دھونا اورصاف کرنا بعض جینیاتی بیماریوں کی روک تھام کا موثر طریقہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اس قسم کا دعویٰ کہ لسٹرین سوزاک کا علاج ہے 1879ءمیں کہا گیا تھا اب آسٹریلوی سائنسدان نے اس پر مہر تصدیق ثبت کرتے ہوئے اسے مستند قرار دیا ہے۔ واضح ہو کہ سوزاک مختلف طریقوں اور حالات میں ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے ۔ نئی تحقیق کیلئے سائنسدانوں نے سیریا کنوریا بیکٹریا کے مختلف نمونے، لیباریٹری میں ڈیولپ کرکے انکا تجزیہ کیاتھا۔ تاریخی اعتبار سے لسٹرین سرجیکل اینٹی سیپٹک کے طور پر ایجاد ہوئی تھی۔ پھر 1920ءمیں اسے کمرشل بنادیا گیا۔
 

شیئر: