Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ نے وینس اور لارنکا کےلیے پروازوں کا آغاز کردیا

لارنکا اور وینس  کےلیے ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔ (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے بدھ سے قبرص کے شہر لارنکا اور اٹلی کے شہر وینس کےلیے براہ راست پروازیں شروع کردیں۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں روانہ ہوئیں۔
السعودیہ کا کہنا ہے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایئر بس اے 320 پروازوں کے استعمال کیا جا رہاہے۔ لارنکا اور وینس  کےلیے ریاض سے ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔
جبکہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھی وینس کےلیے ہفتے میں دو پروازیں چلیں گی۔
السعودیہ اٹلی میں میلان اور روم کےلیے پہلے ہی پروازیں چلا رہا ہے، وینس تیسری منزل ہے۔
یاد رہے السعودیہ نے اس سال اپنے نیٹ ورک میں  توسیع کرتے ہوئے گیارہ نئے مقامات کو شامل کیا ہے۔
ان نئی منزلوں میں ویانا( آسٹریا)، وینس (اٹلی)، لارنکا ( قبرص)، ایتھنز، ہیرا کلیون( یونان)، نیس( فرانس) ، ملاگا( سپین)، بالی ( انڈونیشیا)، انطالیہ (ترکیہ)، صلالہ( عمان) اورالعالمین( مصر)، شامل ہیں۔
یہ مقامات چار براعظموں میں 100 سے زیادہ مقامات کے السعودیہ کے موجودہ نیٹ ورک میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس السعودیہ کے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
 نیٹ ورک میں توسیع سعودی عرب کی سیاحتی حکمت عملی کے مطابق ہے جس کا مقصد 2030 تک 150 ملین سیاحوں کو راغب کرنا، 1.6 ملین ملازمتیں پیدا کرنا اور جی ڈی پی میں سیاحت کے شیئر کو بڑھانا ہے۔
علاوہ ازیں السعودیہ اپنی آپریشنل صلاحیت کو بڑھانے کےلیے آئندہ برسوں میں 118 نئے طیارے حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

 

شیئر: