Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی رکن کانگریس الیگزینڈریا کون ہیں؟

واشنگٹن۔۔۔امریکہ اپنی کئی برائیوں کے باوجود دنیا میں وہ ملک ہے جہاں ترقی کے مواقع لوگوں کو برابری کی سطح پر میسر ہیں۔29 سالہ امریکی رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو نے کہا ہے ۔ وہ اب سے ایک سال پہلے تک ایک بار میں محض ویٹر تھی۔انٹرنیٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے الیگزینڈریا نے کہا کہ گزشتہ سال اِنھی دنوں میں وہ بار میں کام کرنے کے ساتھ کانگریس کے انتخابات کے لیے مہم چلا رہی تھی۔وہ وقت عجیب تھا جب تاریکی اور امید دونوں ان کے ساتھ تھے۔ ہماری کمزوریاں مایوس کْن تھیں، ہمیں مسترد کردیا گیا تھالیکن ہمیں معلوم تھا کہ صحیح بات کے لیے کی جانے والی جدوجہد ضرور رنگ لاتی ہے۔

شیئر: