Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کا5 روزہ لیول ون ا مپائرنگ کیمپ

پاکستان،ہندوستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے20سے زائد نوجوان امپائرز نے حصہ لیا 
محمد عرفان شفیق۔ کویت
کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے لیول ون امپائرنگ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان،ہندوستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے 20سے زائد نوجوان امپائرز نے 5روزہ کیمپ میں شرکت کی اور آئی سی سی کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق امپائرنگ کے اصول سیکھے۔ آئی سی سی کے امپائر ایجوکیٹر ساریکا پرساد نے امپائرز کو بہترین تکنیکی اصولوں کے ساتھ ساتھ غیر جانبداری اور ذمہ دارانہ اصولوں سے آئی سی سی کے قوانین سے آگاہ کیا۔ انکی معاونت کویت کرکٹ کے ایجوکیٹر عمران مصطفیٰ حاجی اور جنرل سیکریٹری کویت کرکٹ ایسوسی ایشن نریش ڈی سوزا نے کی۔اس موقع پر کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل ساجد اشرف کا کہنا تھا کہ کویت میں امپائرنگ کورس بہت فائدہ مند رہا۔ ہمارا ویژن آنے والے دنوں میں کویت کرکٹ کو مزید کامیاب بنانا ہے اور ان شا اللہ جلد ہی مختلف ٹورنامنٹس میں ہمارے امپائرزاپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ کیمپ میں آئے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اس کورس سے آئی سی سی کے قوانین کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع ملا ہے جس سے انکی کارکردگی پرمثبت اثر ات مرتب ہونگے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: