Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی فوج کو کیوں معافی مانگنا پڑی؟

واشنگٹن.... امریکی فوج نے 2019 کے موقع پر اپنی ایک ٹوئٹ پر معافی مانگ لی۔ امریکی فوج نے سال نو پر ایک تصویر جاری کی تھی جس میں ایک جہاز کو بم برساتے دکھایا گیا۔ ٹوئٹ میں امریکی فوج کے ترجمان کی جانب سے لکھا گیا ہر سال کی طرح ٹائمز اسکوائر پر بڑی گیندیں برسانے کی روایت ہے اگر کہیں ضرورت پڑی تو ہم اس سے کئی بڑی اور بڑی چیزیں برسانے کے لئے تیار ہیں۔امریکی فوج کے ٹوئٹر بیان سے تاثر ملا کہ نئے سال کے آغاز پر طیارے سے بم برسانے کا اشارہ دیا جارہا ہے جس پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس کے بعد ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔ ٹوئٹ ڈیلیٹ کئے جانے کے بعد نیا بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس سے قبل جاری کردہ بیان ہماری روایات کا عکاس نہیں جس پر معذرت خواہ ہیں۔ امر یکہ اور اس کے اتحادیوں کی سیکیورٹی کےلئے وقف ہیں۔ 

شیئر: