Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی افغانستان میں طالبان کے حملے،27اہلکار ہلاک

  کابل ... شمالی افغانستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں27 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ طالبان نے صوبے سرائے پل پر حملہ کیا، طالبان اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان6گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔20 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ کئی جنگجو بھی مارے گئے تاہم اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔حکام کے مطابق طالبان نے سرائے پل سے جوزجان جانے والی شاہراہ پر قائم چیک پوسٹوں پر حملہ کیا ۔ان کا مقصد صوبے کے تیل کے ذخائر والے علاقے پر قبضہ کرنا تھا تاہم اس میں ناکام رہے۔طالبان کے ایک اور حملے میں 7 پولیس افسران ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ۔ پولیس اور انٹیلی جنس افسران نے مزید کمک طلب کرکے طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔

شیئر: