Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج وعودہ کی معیاد کب سے شمار ہوگی؟

ریاض۔۔۔ محکمہ پاسپورٹ نے خروج و عوده ویزے کی میعاد شمار کرنے کا طریقہ کار ایک بار پھر جاری کردیا۔ ایک مقیم غیر ملکی نے ٹویٹر پر محکمہ پاسپورٹ سے دریافت کیا تھا کہ آیا 60روزہ خروج و عوده نکالنے کی صورت میں ویزے کی میعاد کا آغازسعودی عرب سے سفر کی تاریخ سے ہوگا یا ویزا نکالنے کی تاریخ سے ہوگا۔ محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ خروج و عوده ویزے کی مدت 60دن ، 90دن اور 120دن وغیرہ مہینوں اور ایام کے حساب سے ہوتی ہے۔ اجراءکی تاریخ کے 3ماہ کے اندرویزہ جاری کرانے والے کو سفر کرنا ہوتا ہے۔ ویزے کی میعاد سفر کی تاریخ سے شروع ہوگی۔ اگر کسی شخص نے ویزے کے اجراءکے وقت اس کی انتہائی مدت تاریخ اور دن کی صورت میں مقررکی ہوگی تو اسی کا اعتبار ہوگا۔

شیئر: