Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئی،اضافے کا خدشہ

منیلا ۔۔۔فلپائن میں دو روز قبل آنیوالے طوفان میں اب تک 75 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دارالحکومت منیلا کے جنوب مشرق میں واقع بیکول کے پہاڑی علاقے میں طوفان سے 57 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ سامار جزیرے میں لینڈ سلائیڈنگ اور پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے 11 افراد ہلاک ہوئے۔بیکول کے سول ڈیفنس ڈائریکٹر نے کہا کہ مجھے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی علاقے ایسے ہیں جنہیں اب تک کلیئر نہیں کیا گیا۔طوفان 29 دسمبر کو ٹکرایا تھا ۔ اس کے نتیجے میں تیز ہوائیں نہیں چلیں تاہم تیز بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقوں میں سیلابی صوتحال پیدا ہوئی اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔سول ڈیفنس آفس کے مطابق طوفان کے بعد کم از کم 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 40 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں فلپائن میں مینگکھٹ نامی طوفان کے نتیجے میں ہونے والی شدید بارش اور آندھیوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 30 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ کئی گھر بھی تباہ ہوئے۔

شیئر: