Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس نے ملک کے دفاع کیساتھ کھلواڑ کیا ، یوگی

لکھنؤ ۔۔۔  وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کانگریس پر ملک کے دفاع کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے دفاع کے تینوں شعبے فضائیہ، بری او ر بحری میں کانگریس نے گھپلا کیا ہے۔ یوگی نے پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگوں کو نئے سال کی مبارک باددینے کے بعد کانگریس پر جم کر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس گھپلہ بازوں کی حکومت رہی ہے۔ یوگی نے کہا کہ کانگریس نے اس معاملے میں 150 کروڑ روپے کی رشوت لی ہے۔اب سونیا گاندھی کا نام اس معاملے میں آنے سے کانگریس گھبرا گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے لمبے عرصے تک ملک میں حکمرانی کی ہے۔آپ کو بتادیں کہ بی جے پی کی قیادت نے اپنے تمام وزراء کو آگستا ویسٹ لینڈ معاملے میں پریس کانفرنس کرنے کو کہا تھا، جس کے بعد سبھی بڑے لیڈران نے ملک بھر میں پریس کانفرنس کرکے اپنی بات رکھی تھی اور کانگریس کی پول کھولی تھی ،اب آج وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤمیں میڈیا سے گفتگو کی۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اگستاویسٹ لینڈ معاملے میں کانگریس پریشان ہوگئی ہے ،انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اس معاملے میں 150 کروڑ روپئے کا رشوت لیا ہے اور اب اس معاملے میں سونیا گاندھی کے نام سے پارٹی خوفزدہ ہے۔ کانگریس نے 2004 سے 2014 تک اپنے شعبے کے دوران ہر شعبے میں گھپلہ کیا ہے اور اب اس کی سرگرمیوں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔
 
 

شیئر: