Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق ہاکی اولمپیئن سعید خان قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور: سابق ہاکی اولمپیئن سعید خان کو پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا ہیڈکوچ بنا دیا گیاہے۔ سعید خان پروہاکی لیگ کے دوران ٹیم مینجر کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ توقیر ڈار اور ٹیم منیجر حسن سردار نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دئیے تھے۔پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کیلئے کھلاڑی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ پروہاکی لیگ 19 جنوری سے شروع ہو گی جس میں4 کنفیڈریشنز کی 9 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔جون تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آسٹریلیا، بیلجیئم، ہالینڈ، جرمنی، انگلینڈ، ارجنٹائن،ا سپین، نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ2 فروری کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق دنیا کی بہترین ٹیموں کے ساتھ کھیلنے سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: