Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی : مڈ ڈے میل اکائونٹ کی جانچ

 لکھنؤ۔۔۔ حکومت اسکولوں میں معصوم طلباء کی پلیٹ سے پیسے چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ حکومت کی جانب سے ریاست کے تمام اضلاع میں مڈ ڈے میل کے اکاؤنٹس اور اس کی تقسیم کا جائزہ لینے کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یہ ساری کارروائی بارہ بنکی میں مڈ ڈے میل بانٹنے کے نام پر کئے گئے تقریبا سوا چار کروڑ گھوٹالے کی پول کھلنے کے بعد شروع ہوئی ہے۔میڈیا نے مڈ ڈے میل کے نام پر بڑے اسکینڈل کے بارے میں خبروں میں پہلے ہی دکھایا گیا تھا۔حکومت کی ہدایت پر ڈائریکٹر مڈ ڈے میل اتھارٹی نے تمام ڈی ایم اور بی ایس اے کو مڈ ڈے میل کے ساتھ جڑی انکوائری کی ہدایات دی ہیں۔ یہ پوری تحقیقات ڈی ایم خود کی نگرانی کے تحت کی جائے گی۔ جانچ رپورٹ ایک مہینے میں سیکرٹری، بنیادی تعلیم کو دی جائے گی۔ بارہ بنکی میں محکمہ کی ابتدائی تحقیقات میں یہ سامنے آیا ہے کہ گھوٹالہ کرنے والوں نے فرضی اسکولوں کے نام سے شناخت بنا اکاؤنٹ کھلوانے اور ٹریژری بجٹ ٹرانسفر کرایا۔ یہ کھیل 2013 سے چل رہا تھا۔ طویل عرصے سے مڈ ڈے میل اتھارٹی کی معلومات میں بھی آ رہا تھا کہ ریاست کے کئی اسکولوں میں یا تو مڈ ڈے میل تقسیم نہیں کیاجا رہا یا معلومات نہیں دی جا رہی۔ میڈیا نے بھی اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے دکھایا تھا کہ کس طرح اترپردیش کے 971 اسکولوں نے یکم جولائی سے 18 ستمبر، 2018 تک مڈ ڈے میل کی تقسیم سے منسلک معلومات مڈ ڈے میل اتھارٹی کو نہیں دی۔ 

شیئر: