Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکبانوں نے پاک ہاﺅس میں سال نو کا جشن منایا

پاک سعودی تعلقات کے استحکام کیلئے دعائیں، پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم
ریاض ( ذکاءاللہ محسن ) سال نو 2019 کو خوش آمدید کہنے کے لئے پاک ہاو¿س میں ایک تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں نوجوانوں کے علاوہ کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے بھی شرکت کی سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لئے کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن کا کہنا تھا کہ ہمیں نئے سال کے ساتھ ہی نئی امنگوں اور نئی جستجو کا آغاز کرنا چاہئیے تاکہ مثبت ذہن کے ساتھ ہم آگے بڑھ سکیں اور معاشرے کی ترقی کا باعث بن سکیں ہمیں دعا کرنی چاہئیے کہ اللہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرے اور پاکستان کو سیاسی و معاشی بحرانوں سے چھٹکارا عطا فرمائے، تصدق گیلانی نے سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم بحیثیت پاکستانی ملک کا نام روشن کریں گے اور اپنے طور پر جیسے بھی ہو ملک و قوم کی خدمت کریں گے، وقار نسیم وامق نے اپنی خوبصورت شاعری کے ذریعے نئے سال کو خوش آمدید کہا جبکہ معروف گلوکار عقیل قریشی نے گانے گا کر محفل میں خوب رنگ جمایا، جبکہ بلیک سنیما پروڈکشن کے نوجوانوں کی جانب سے بھی نئے سال کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیاکہ وہ سعودی عرب میں رہ کر جہاں پاک سعودی تعلقات کو فروغ دیں گے وہیں پر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کا نام بھی روشن کرینگے۔ کمیونٹی کے دیگر سرکردہ ارکان کی جانب سے بھی اہل ریاض کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی گئی۔

شیئر: